تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں جسے میں چھوڑ دیتا ہوں مکمل چھوڑ دیتا ہوں کناروں سے اگر میری خُودی کو ٹھیس پہنچے تو بھنور میں ڈوب جاتا ہوں، وہ ساحل چھوڑ دیتا ہوں مجھے مانگے ہوئے سائے ہمیشہ دُھوپ لگتے ہیں میں سورج کے گلے پڑتا ہوں، بادل چھوڑ دیتا ہوں تعلق یوں نہیں رکھتا، کبھی رکھا کبھی چھوڑا جسے میں چھوڑ دوں پھر مسلسل چھوڑ دیتا ہوں محبت ہو کہ نفرت ہو بھرا رہتا ہوں شدّت سے جدھر سے آئے یہ دریا اُدھر کو موڑ دیتا ہوں یقیں رکھتا نہیں ہوں میں کسی کچے تعلق پر […]
ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا
ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا بجتے رہیں ہواؤں سے در تم کو اس سے کیا تم موج موج مثل صبا گھومتے رہو کٹ جائیں میری سوچ کے پر تم کو اس سے کیا اوروں کا ہاتھ تھامو انہیں راستہ دکھاؤ میں بھول جاؤں اپنا ہی گھر تم کو اس سے کیا ابر گریز پا کو برسنے سے کیا غرض سیپی میں بن نہ پائے گہر تم کو اس سے کیا لے جائیں مجھ کو مال غنیمت کے ساتھ عدو تم نے تو ڈال دی ہے سپر تم کو اس سے کیا تم نے تو تھک […]
عجب جنون مسافت میں گھر سے نکلا تھا
عجب جنون مسافت میں گھر سے نکلا تھا خبر نہیں ہے کہ سورج کدھر سے نکلا تھا یہ کون پھر سے انہیں راستوں میں چھوڑ گیا ابھی ابھی تو عذاب سفر سے نکلا تھا یہ تیر دل میں مگر بے سبب نہیں اترا کوئی تو حرف لب چارہ گر سے نکلا تھا یہ اب جو آگ بنا شہر شہر پھیلا ہے یہی دھواں مرے دیوار و در سے نکلا تھا میں رات ٹوٹ کے رویا تو چین سے سویا کہ دل کا زہر مری چشم تر سے نکلا تھا یہ اب جو سر ہیں خمیدہ کلاہ کی خاطر یہ عیب […]
