وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے

جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بِچھڑ گئے
جو محبتوں کی اساس تھے وہی لوگ مجھ سے بِچھڑ گئے

جِنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل وہی لوگ میرے ہیں ہمسفر
مجھے ہر طرح سے جو راس تھے وہی لوگ مجھ سے بِچھڑ گئے

مجھے لمحہ بھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
میری عمر بھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بِچھڑ گئے

یہ خیال سارے ہیں عارضی یہ گُلاب سارے ہیں کاغذی
گُلِ آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بِچھڑ گئے

جِنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریکِ راہِ سفر ہُوئے
جو مِری طلب مِری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بِچھڑ گئے

مِری دھڑکنوں کے قریب تھے مِری چاہ تھے مِرا خواب تھے
جو روز و شب مِرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بِچھڑ گئے

بےثمر۔۔۔

!!!میری ساری زندگی کو۔۔ بے ثمر کیا

عمر میری تھی مگر۔۔! اس کو بسر اس نے کیا۔۔۔

میرے پاس تم ھو

کہاں جوڑ پائیں گے ہم دھڑکنوں کو
کہ دل کی طرح ہم بھی ٹوٹے ہوئے ہیں
یہ مانا کہ تم سے خفا ہیں ذرا ہم
مگر زندگی سے بھی روٹھے ہوئے ہیں
یہی ہم نے سیکھا ہے جرمِ وفا سے
بچھڑ جائیے گا تو مر جائیے گا۔۔۔۔
میرے پاس تم ھو ۔۔۔

اثر کرے نہ کرے سن تو لے مری فریاد

اثر کرے نہ کرے سن تو لے مری فریاد
نہیں ہے داد کا طالب یہ بندۂ آزاد

یہ مشت خاک یہ صرصر یہ وسعت افلاک
کرم ہے یا کہ ستم تیری لذت ایجاد

ٹھہر سکا نہ ہوائے چمن میں خیمۂ گل
یہی ہے فصل بہاری یہی ہے باد مراد

قصوروار غریب الدیار ہوں لیکن
ترا خرابہ فرشتے نہ کر سکے آباد

مری جفا طلبی کو دعائیں دیتا ہے
وہ دشت سادہ وہ تیرا جہان بے بنیاد

خطر پسند طبیعت کو سازگار نہیں
وہ گلستاں کہ جہاں گھات میں نہ ہو صیاد

مقام شوق ترے قدسیوں کے بس کا نہیں
انہیں کا کام ہے یہ جن کے حوصلے ہیں زیاد

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں

خاموشی رات کی دیکتھا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں
مد ہوش اکثر ہوجاتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں

ہوش والوں میں جاتا ہوں تو الجھتی ہے طبعیت
سو با ہوش پڑا رہتا ہوں اور تجھے سوچتا ہوں

تو من میں میرے آ جا میں تجھ میں سما جاؤں
ادھورے خواب سمجھتا ہوں اورتجھے سوچتا ہوں

جمانے لگتی ہیں جب لہو میرا فر خت کی ہوائیں
تو شال قر بت کی اوڑھتا اور تجھے سوچتا ہوں